MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اوچ شریف: گھر والوں کیلئے کھانا لیکر جانیوالے سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی

0 126

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولپور(مسائل نیوز) تحصیل اوچ شریف کے علاقے بیٹ بکھری میں کشتی الٹ گئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اوچ شریف میں الٹنے والی کشتی میں 3 افراد سوار تھے جنہیں بروقت ریسکیو کرلیا گیا جب کہ نجی کشتی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نجی کشتی میں سوار لوگ اپنے گھروں میں مقیم لوگوں کے لیے کھانا لے کرجارہے تھے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا بتانا ہے کہ جلال پورپیروالا سے آنے والاسیلابی پانی تحصیل احمدپور شرقیہ کے دریائی علاقوں میں داخل ہورہا ہے اور احمد پور شرقیہ کے 100 سے زائد دیہات زیر آب ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ابھی بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم بہت سے لوگ اب بھی اپنے گھروں میں موجود ہیں اورنکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.