MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میں چاہتی ہوں کہ میری عوامی مقامات پر بچے کی وجہ سے بے عزتی ہو،کامیڈین بھارتی سنگھ

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ اْن کی خواہش ہے اْن کا بچہ اْنہیں پبلک میں شرمندہ کرے۔بھارتی سنگھ نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے شو ‘مرچی پلس’ میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران انہوں نے اپنی زندگی اور پیشے سے متعلق بات کی۔بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ کامیڈی کی جانب بہت کم لڑکیاں آتی ہیں کیوں کہ سب کی زیادہ تر خواہش ہیروئن بننا ہوتی ہے، کوئی لڑکی کامیڈین نہیں بننا چاہتی۔بھارتی سنگھ نے اپنے بیٹے لکش سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اْنہیں شرارتی بچے پسند ہیں، بچوں کو ضدی ہونا چاہیے، اْن کی خواہش ہے کہ اْن کا بیٹا لکش عرف ‘گولا’ مال میں شاپنگ کے دوران زمین پر لیٹ کر سب کے سامنے اْنہیں شرمندہ کرے۔بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری عوامی مقامات پر بچے کی وجہ سے بے عزتی ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.