MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر، ماہی گیروں کے جال میں نایاب مچھلی پھنس گئی

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر(مسائل نیوز)گوادر میں نایاب نسل کی مچھلی سن فش ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی پٹی گوادر میں ماہی گیروں کے جال میں نایاب نسل کی مچھلی آگئی۔آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی سن فش کہلاتی ہے۔ماہرین کے مطابق نایاب سن فش گہرے سمندروں میں پائی جاتی ہے اور اس کا اوسط وزن دو ٹن تک ہوتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ہیرا مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا۔نایاب مچھلی پکڑنے پر ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار کیا تھا، ماہی گیروں کا بتانا تھا کہ مارکیٹ میں اس مچھلی کی قیمت چھ سے سات سو روپے فی کلو ہے۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا تھا کہ سمندر میں کم یاب ہونے کے باعث اب بہت کم یہ مچھلی جال میں پھنستی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.