MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم میں شاردہ کو کیل سے ملانے والی شاہراہ برفباری سے بند ہوگئی، ضلع جہلم میں ہٹیاں کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ بھی برفباری کے بعد بدستور بند ہے، چکار کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ سدھن گلی کے مقام پر بند ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ضلع حویلی میں حاجی پیرکو حویلی سےملانے والی شاہراہ برفباری سے بند ہوگئی ہے، ضلع باغ کو حویلی سے ملانے والی شاہراہ لسڈنہ کے مقام سے بند ہے، محمود گلی کو عباس پور سے ملانے والی شاہراہ محمود گلی کے مقام سے بند ہے، راولاکوٹ میں تولی پیرکو علی سوجل سے ملانےوالی شاہراہ بھی برفباری سے بند ہے۔رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سخت سردی میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.