MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے،شہناز نصیربلوچ

0 352

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر رکن قومی اسمبلی پروفیسر ڈاکٹرشہناز نصیربلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ 10دسمبرانسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان کے لاپتہ افراد کے لیے ہر فورم پر اپنے آواز کو بلند کرے گے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان اور ملک کے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ہمیشہ موثر انداز میں اپنا سیاسی کردار ادا کیا ہے پارٹی سمجھتی ہے

- Advertisement -

کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ المیہ کی شکل اختیار کر چکا ہے ان کے لواحقین دہائیوں سے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں پارٹی نے ہمیشہ اصولی دو ٹوک موقف اپنایا کہ لاپتہ افراد کو جلد منظر عام پر لایا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام میں پائی جانی والی تشویش میں کمی آ سکے لاپتہ افراد کے لواحقین دہائیوں سے قربت اور پریشانیوں کا شکار ہے وہ ختم ہو سکے پارٹی نے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ہماری جدوجہد میں لاپتہ افراد کا مسئلہ اہم ہے

انسانی حقوق کی تنظیمیں ہوں سپریم کورٹ ہو پارلیمنٹ ہو یا عوام کے درمیان پارٹی کا موقف ہمیشہ واضح رہا آمر دور ہو یا سول ڈکٹیٹرز کا دور ہر دور میں واضح انداز میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارٹی کوشاں رہی پارٹی سمجھتی ہے کہ ایسی پالیسیاں ترک کی جائیں جو ماورائے آئین ہو ماورائے عدالت اقدامات ناقابل برداشت ہیں جس سے عوام ذہنی قرب میں مبتلا ہوں بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ہمیشہ اصولی جدوجہد کو غیرمتزلزل انداز میں جاری رکھے گی تاکہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام لاپتہ افراد اپنے گھروں کو آئیں اور بحران کا خاتمہ ہو سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.