MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بہت جلد کوئٹہ پورے بلوچستان کا کاروباری ہب ہوگا،قاسم سوری

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)مجھے بے حد خوشی ہے کہ کوئٹہ شہر میں آئے روز کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور لوگ اپنا سرمایہ یہاں لگارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سرکلر روڈ پر ایک نجی پلازہ کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا

- Advertisement -

پرامن اور پرسکون ماحول مزید کاروباری سرگرمیوں کو جنم دے رہا ہے اور بہت جلد کوئٹہ پورے بلوچستان کا کاروباری ہب Hub ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے نادرا کمیٹی کا کنوینئر منتخب کیا ہے اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ نادرا سے متعلق عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اور شناختی کارڈ کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے پینے کے صاف پانی کا حصول بہت مشکل ہے کیونکہ ٹیوب ویل بنانے سے زیرزمین پانی کی سطح بہت کم ہوتی جارہی ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ ڈیم تعمیر کئے جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.