MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فوج کیخلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا ،شہباز گل کا تفتیش میں انکشاف

0 400

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا، دوران تفتیش شہباز گل نے انکشاف کیا کہ فوج کے خلاف بیان پارٹی سربراہ عمران خان کے کہنے پر دیا، میڈیا رپورٹس کے

- Advertisement -

مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فوج میں بغاوت کے حوالے سے بیان پارٹی سربراہ یعنی عمران خان نے دینے کو کہا تھا۔سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نےیہ بیان دینا ہے۔شہباز گل نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا۔یاد رہے کہ چینل کی نشریات کے دوران متنازع گفتگو پر شہباز گل کو گرفتار کر کے ان پر فوج کے ادارے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.