MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جب مجھ پر منشیات کا الزام لگا گیا تو کیا صفائی کا موقع دیا گیا؟وزیرداخلہ راناثنااللہ

4 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب مجھ پر منشیات کا الزام لگایا گیا تو کیا صفائی کا موقع دیا گیا تھا؟۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا،یہ سارے اس میں ملوث تھے ،اجلاس  عمران خان کی صدارت میں ہوا،  ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتارکیا جائےگا،  مونس الہٰی کے بیان کے بعد معلوم کرایا بنی گالہ پر کوئی ایسی چیز نہیں ملی کہ پنجاب پولیس تعینات ہو۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغواء کیا گیا ہے، اگر اس نے کوئی قانون توڑا ہے تواسے صفائی کا موقع تودیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ شہباز گل کی گرفتار شرمناک حرکت ہے، کیا ایسی حرکتیں جمہوریت میں ہوسکتی ہیں، شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا، یہ سب بیرونی قوتوں کی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] مکرمہ، اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا عمران خان اور پرویزالٰہی کے خطاب پر ردعمل کا اظہار […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ امید ہے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک […]

  3. […] (مسائل نیوز) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ گورنر ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ قوم نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.