MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روس سے سستا خام تیل و گیس خریداری کے معاملے پربڑی خوشخبری ملنے کا امکان

0 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)روس سے سستا خام تیل و گیس خریداری کے معاملے پر پاک روس مذاکرات بدھ سے شروع ہوں گے، روس کا وفد منگل کو پاکستان پہنچے گا، دونوں ملکوں کے درمیان توانائی شعبے میں 3 ارب ڈالر کے معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک روس مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت سردار ایاز صادق جبکہ روسی وفد کی سربراہی روس کے وزیر توانائی کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات 30 فیصد رعایتی نرخوں پر لینے کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.