MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فورسزکو عوام کی حفاظت کی بجائے سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانا چاہئے،مولانا عبدالحق ہاشمی

1 462

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومتی ناکام پالیسیوں،بدعنوانی کے خلاف حقیقی اپوزیشن کابہترین کردار جماعت اسلامی اداکررہی ہے۔ جماعت اسلامی نفاذ اسلام اور بلو چستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے حکومت واپوزیشن نے عوام کو ان کی حالت پرچھوڑدیا ہے غریبوں سے ٹیکس،آئی ایم ایف سے قرض لیکر حکمران اور بدعنوان ہڑپ کر رہے ہیں موجودہ حکومت عذاب بن کر عوام پر نازل ہوا ہے۔

- Advertisement -

سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کو تباہ معیشت کویرغمال بناکر ہر طرف لوٹ مار مچاکر ملک کی معیشت تبا ہ کر دیاہے۔بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے ہر سطح پر احتجاج جاری ہے سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی سرکاری وسائل کو ذاتی پارٹی مفادات کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔بلوچستان کے مظلوم عوام کی جان ومال تجارت وکاروبارکوئی چیزمحفوظ نہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع نصیرآبادجعفرآباد کے دورے کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

قبل ازیں انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفورلہڑی،مولانا عبدالواحد زہری اور ڈاکٹرحماداللہ زہری سے ان کے والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی وتعزیت کیا اس موقع پر نائب امیر صوبہ وامیر ضلع نصیرآباد بشیراحمدماندائی،پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو،خاوند بخش مینگل ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ حق دوتحریک کے ذریعے بلوچستان کے مسائل اجاگرہونے کیساتھ ان کے حل کی راہ بھی متعین ہوگی۔حکومتی غفلت،وعدہ خلافیوں کی وجہ سے حق دوتحریک پھر فعال ہوگئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.