MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر

0 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) ہنڈا اور ٹیوٹا موٹرز کے بعد سوزوکی موٹرز نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوزکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ عام تعیطیل کے روز کیا ہے۔ جو پیر کی صبح سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہنڈا اور ٹیوٹا موٹرز نے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اتوار ہی کے روز اضافہ کیا تھا۔

- Advertisement -

چھٹی کے روز اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے واضح رہے کہ سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں 45 ہزار روپے سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے۔ شہریوں نے اس اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لے کر کار مینوفیکچرز کمپنیوں کی جانب سے کئے گئے اضافے کی تحقیقات کرے اور پرائیویٹ کار ساز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے بیرون ممالک سے گاڑیوں کی درآمد کر عائد پابندی ختم کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.