MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چوہدری شجاعت کا سیاسی جماعتوں سے قومی اتفاق رائے قائم کرنے کا مطالبہ

2 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں سے ملک کیلئے وسیع تر قومی اتفاق رائے قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے، اس دوران موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، چوہدری شجاعت حسین نے قومی سیاست میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں نمٹ سکتی، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں وسیع تر قومی اتفاق رائے قائم کریں اور تمام سیاسی جماعتیں مملکت خداداد کو بحرانوں سے مستقل بنیادوں پر نجات دلائیں، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ملک کے معاشی چیلنجز اتحاد و اتفاق کا تقاضہ کرتے ہیں، یہ سیاست کا نہیں بلکہ ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا وقت ہے، پاکستان کا استحکام اس وقت سب سے اہم چیز ہے، پنجاب میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، عمران خان کو صرف سیاست کی پڑی ہے، ایک شخص کی انا کی وجہ سے ہمیں سنگین حالات کا سامنا ہے، عمران خان کی جیل بھرو تحریک محض بچگانہ مذاق ہے، عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ ہے، یہ گرفتاریوں کے لیے تیار نہیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک بچہ 25 سال تک ماں، اس کے بعد بیوی کے […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کو 19 مارچ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.