MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

علی محمد خان پارلیمنٹ سے عمران خان کی نشانی ساتھ لے گئے‘ تصویر وائرل

0 470

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان پارلیمنٹ سے عمران خان کی نشانی اپنے ساتھ لے گئے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے وقت حکومتی بینچز پر موجود رہنے والے علی محمد خان پی ٹی آئی کے وہ واحد رکن قومی اسمبلی ووٹنگ کے بعد پارلیمینٹ سے واپسی پر اپنے ساتھ عمران خان کا تقسیمی نمبر بھی لے آئے جس کی تصویر انہوں نے ایک جذباتی پیغام کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کی۔
اپنے پیغام میں علی محمد خان نے لکھا کہ ہر ممبر کی قومی اسمبلی سیٹ پہ اس کا تقسیمی نمبرہوتا ہے ، عمران خان کی وزیراعظم کی سیٹ پر موجود تقسیمی نمبر ساتھ لے آیا ہوں ، وہاں نہیں چھوڑا بلکہ اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیا ہے اور جب خان صاحب دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اپنے ہاتھ سے یہ دوبارہ لگاؤں گا ، انشاءاللّٰہ۔

- Advertisement -

گزشتہ رات قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ روس صرف بہانہ ہے عمران خان نشانہ ہے ، عمران خان نے حکومت قربان کی ہے لیکن غلامی قبول نہیں کی ، مجھے خوشی ہے میں اس عمران خان کےساتھ کھڑا ہوں ، آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی ، آج آپ کے چہروں پرخوشی ہے اللہ آپ کو خوش رکھے لیکن تاریخ ایک سوال چھوڑے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے قائد کو مولانا فضل الرحمان یہودی اورامریکی ایجنٹ کہتے تھے، یہ کیسا ایجنٹ تھاجس کو ہٹانے کیلئے امریکہ نےایڑی چوٹی کا زور لگالیا؟ ہم سب مسلمان ہیں اورہماری تاریخ بھری پڑی ہے ، ہم سب نے امام حسین کے نقش قدم پر چلنا ہے ، آپ کے دل کی تمنا تھی کہ عمران خان کی حکومت ختم ہو لیکن اس کرسی پر میرا لیڈرعمران خان عوام کی اکثریت سے پھرآئے گا۔
بتاتے چلیں کہ عمران خان اب پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے کیوں کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اکثریتی ووٹوں سے کامیاب ہوگئی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں بغیر پی ٹی آئی کے منحرف ارکان 174 ووٹ پڑے ، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا ، تحریک انصاف کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد کہا کہ میں اسپیکر کی صدارت پینل آف چیئرمین کے رکن سردار ایاز صادق کو سونپتا ہوں۔
اس کے بعد پینل آف چیئرمین کے رکن ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کی اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا عمل شروع کیا ، ایاز صادق نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پڑھ کر سنائی، ووٹنگ کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کرائے گئے، نئے قائد ایوان کا انتخاب پیر11 اپریل کو ہوگا، نئے قائد ایوان کیلئے عہدے کیلئے کاغذات نامزندگی طلب کرلیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.