MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بد عنوانی کا خاتمہ خود احتسابی کے بغیر ممکن نہیں،گورنر بلوچستان

4 695

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنربلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے کہاہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ خود احتسابی کے بغیر ممکن نہیں،ہر انسان کا ضمیر اسے برے کام سے روکتا ہے، بدعنوانی سے بڑھ کر گھناو¿نی حرکت نہیں ہوسکتی۔بدعنوانی کو اپنی منزل سمجھنے والے غلطی پر ہیں، اچھے عہدے والے اصلاح کریں تو ماتحت عملہ بھی اپنی اصلاح کرتا ہے، خود احتسابی کا عمل انسان کو فیصلہ ساز قوت دیتا یے، معاشرے میں اچھے لوگوں کو آگے لانے کا عہد کرنا ہوگا،سسٹم کی مضبوطی سے کرپشن کی روک تھا م ممکن ہے،

- Advertisement -

، مشتاق رئیسانی کیس میں اربوں روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے حکومت بلوچستان کے حوالے کئے گئے ، کرپشن کے مختلف کیسز میں کرپٹ عناصر سے سال 2021کے دوران 2ارب 96کروڑ روپے کی بلواسطہ اور بلاواسطہ ریکوری کی گئی ہے،۔،نیب کے اقدامات سے سرکاری وسائل کو کرپشن کی نذر ہونے سے بھی بچایاگیا، کرپشن کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کوانسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر نیب بلوچستان کے زیر اہتمام گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان فرمان اللہ خان, چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر رائے ، سابق نگران وزیر خورشید روشن بروچہ سمیت مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، سرکاری آفیسران، میڈیا کے نمائندوں سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے کہا کہ بدعنوانی سے نجات کے دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد خوش آئند امر ہے،اس وقت معاشرہ بدعنوانی کی دلدل میں گھرا ہوا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.