MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تیل اور گیس کے 40 نئے ذخائر دریافت، قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع

0 11

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوران تیل اور گیس کے 40 ذخائر دریافت ہوئے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب کردیا، تحریری جواب کے مطابق موجودہ حکومت کے دوران تیل اور گیس کے 40 ذخائر دریافت ہوئے، جن میں سے 18 نئے ذخائر کو کارآمد بنایا گیا ہے۔

جواب کے مطابق نئے ذخائر سے دسمبر 2025 تک یومیہ 61 ملین کیوبک فٹ قدرتی گیس حاصل کی، نئے ذخائر سے یومیہ 1553 بیرل تیل بھی نکالا گیا ہے، 22 نئے ذخائر اس وقت پراسیسنگ کے مرحلے پر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.