MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’سلطان آف سوئنگ‘ وسیم اکرم لنکا پریمیئر لیگ کے فائنل میں شرکت کریں گے

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کولمبو(مسائل نیوز) کرکٹ کی دنیا کی سب سے قابل احترام شخصیات میں سے ایک اور لنکا پریمیئر لیگ 2022 کے برانڈ ایمبیسیڈر، وسیم اکرم 23 دسمبر 2022 کو ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران شرکت کریں گے۔سری لنکا میں فائنل دیکھنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، 916 بین الاقوامی وکٹیں لینے والے، اب تک کے سب سے بڑے تیز گیند بازوں میں سے ایک نے کہا، “میری لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ تعلق بہت اچھا رہا ہے۔ میں فائنل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں لیگ کو فالو کر رہا ہوں اور نوجوان مقامی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی دیکھی ہے۔ آئی پی جی اور سری لنکا کرکٹ کو بہت کم وقت میں ٹورنامنٹ کی کامیابی سے میزبانی کرنے پر مبارکبادپیش کرتا ہوں۔
انیل موہن، آئی پی جی کے بانی اور سی ای او، ایل پی ایل کے آفیشل پروموٹر نے کہا، “ہم فائنل میچ وسیم اکرم کے ساتھ دیکھیں گے ۔ وہ کئی نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ان کے ساتھ بات چیت کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔
وسیم اکرم اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ ملک کی معیشت کومستحکم کرنے میں مدد کر رہی ہے، انہوں نے کہا، “یہ ٹورنامنٹ ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں ایک اچھا اضافہ ہے اور اس میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آیا ہے کیونکہ لنکا پریمئر لیگ بہترین کرکٹ ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے سالوں
میں ہم ایل پی ایل کے کئی کھلاڑیوں کو قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، سمانتھا نے کہا، “ہم فائنل کے لیے وسیم اکرم کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔ لنکا پریمئر لیگ کا فائنل تئیس دسمبر کو کومبو میں کھیلا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.