وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرین کے ہم منصب راشد بن عبداللہ الخلفیہ کا ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (مسائل نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے بحرین کے ہم منصب راشد بن عبداللہ الخلفیہ نےٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔بحرینی وزیر داخلہ نےاسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی،شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اورمتاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
- Advertisement -
بحرین کے وزیر داخلہ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے کہا کہ کہ مسجد پر حملہ انسانیت کے خلاف حملہ ہے۔ اسلام آباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔ بحرین ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔بحرین ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی پر بحرینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحرین نے ہر آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان نے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔اقوام عالم کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کاوقت آگیا ہے ۔