آصف زرداری نے جیل کاٹی اب عمران خان کی باری
اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیرصحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جیل کاٹی اب عمران خان کی باری ہے،عمران خان اپنے گھر کےلاڈلے ہونگے ہمیں اکڑ نہ دکھائے۔ جیالوں نے عمران خان کی صرف انگلی مروڑی تو چیخیں نکل جائیں گی ۔ قادر پٹیل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ممبران سوال کرتے ہیں کہ انہیں کتنے میں فروخت کیا،عمران خان ایوان میں مقابلہ نہیں کر پائے میدان میں کیا مقابلہ کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے قادر پٹیل نے کہا ہے کہ توشہ خانہ عمران خان کے باپ کا لاکر نہیں ہے کہ وہاں سے چیزیں لے اڑے۔ انہیں برادر ممالک کے سربراہوں نے وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے تحفے دئیے تھے جو قوم اور ملک کی ملکیت تھے۔ عمران خان اگر وزیراعظم نہ ہوتے تو انہیں کوئی ربڑ کے جوتے بھی نہ دیتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ بدقسمت ہے جس کے پاس پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لئے اپنا امیدوار تک نہیں۔
- Advertisement -
قادر پٹیل نے کہا کہ شیخ رشید کسی دور میں گورنر پنجاب مصطفی کھر سے 50روپے لینے کے لئے برقعہ پہن کر گورنر ہاوس جاتے تھے۔ اب وہ رانا ثنا اللہ کے ڈر سے برقعہ پہن کر گھر سے باہر نکلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری بازار میں بکنے کے لئے بیان بازی کرتے ہیں مگر انہیں اب ٹین ڈبے والا بھی نہیں خریدے گا ۔ قادر پٹیل نے کہا ہے کہ شیخ رشید اپنا قد اور قیمت بڑھانے کیلئے آصف علی زرداری کیخلاف بیان بازی کرتے ہیں،شیخ رشید بارے مولانا شرقپوری کے خیالات سے اتفاق کرتا ہوں،انہیں جہاں سے بھیک ملتی تھی وہ دروازہ بند ہو چکا ہے ۔
آصف علی زرداری، آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کے محافظ ہیں۔شیخ رشید گٹر زبان کے ساتھ نالا لئی میں غرق ہو چکا ،عمران خان ایوان میں مقابلہ نہیں کر پائے میدان میں کیا مقابلہ کر پائیں گے۔