MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

(ن) لیگ نے روپے کو مضبوط رکھنے کی مصنوعی کوشش کی، شوکت ترین

2 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کے دوران عمران خان نے لیڈر شپ دکھائی، ن لیگ نے روپے کو مضبوط رکھنے کی مصنوعی کوشش کی۔اپنے ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر ملنے سے ہماری گروتھ ہوتی تھی، سعودی عرب گئے تو پیسوں کی بات کرنے پر عمران خان کو تکلیف محسوس ہو رہی تھی، کووڈ میں عمران خان نے کہا اگر میں مکمل لاک ڈان کروں گا تو دیہاڑی دار کا کیا بنے گا۔شوکت ترین نے مزید کہا کہ میں نے آئی ایم ایف سے آسان پروگرام لیا، آئی ایم ایف کے ساتھ جب ہم سیاسی طور پر اچھے ہوتے ہیں تو ہمیں آسان پروگرام مل جاتا ہے، عمران خان صاحب کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم مارچ میں مہنگائی کی شرح 12 فیصد پر چھوڑ […]

  2. […] نیو)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت ابھی گیس کی قیمت بھی بڑھائے گی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.