MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فیٹف اور نیب ترامیم پر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا تجاویز ٹھیک ہیں مگر پاگل عمران خان نہیں مانتا،رانا ثناء اللہ

5 245

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا ہے کہ فیٹف اور نیب ترامیم سے متعلق گزشتہ حکومت نے خود ہی ہمیں پیشکش کی اور مذاکرات کیلئے بلایا تھا۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بعد میں ہماری ہی تجاویز کو میڈیا میں ہمارے خلاف استعمال کرنا شروع کردیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں الگ سے بلایا اور کہا کہ آپ کی تجاویز ٹھیک ہیں تاہم پاگل عمران خان نہیں مان رہا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فرح گوگی ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلا ف اربوں روپے کی کرپشن کے ایسے ثبوت موجود ہیں کہ یہ لوگ انکار ہی نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہاکہ صرف ایک کیس میں ہی انہوں نے 57 ارب روپے کا گھپلہ کروایا اور اسکے نتیجے میں دس ارب روپے بیگز میں وصول کیے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ادارے انکوائری کررہے ہیں، ایف آئی آر بھی ہوگی ، ریفرنس بھی ہوگا اور ان کے خلاف عدالت بھی جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] نیوز) سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کاکہناہے مفتاح اسماعیل اورانکی حکومت نے جو اقدامات […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز)شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور مجلس وحدت المسلمین […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے،1 […]

  4. […] آبا د(مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک پاکستان تحریک انصاف اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.