MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کے بیٹے کی شادی سے قبل جنید اورنواز شریف کی پرانی تصاویر وائرل

0 361

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مریم نواز کے بیٹے کی شادی سے قبل جنید اورنواز شریف کی پرانی تصاویر وائرل

- Advertisement -

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ان کے بیٹے صفدر اور والد نواز شریف کی پرانی تصاویر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جنید صفدر نے گلابی رنگ کی پگڑی سر پر باندھی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی گلابی رنگ کی پگڑی باندھ کر تقریب میں شریک ہیں۔اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے مریم نواز کے بیٹے اور نواز شریف کی تصاویر ٹوئٹ کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر جنید صفدر کی شادی کی تقریب کی ہیں تاہم ایسا نہیں بلکہ یہ تصاویر نواز شریف کی نواسی کی 2015 میں ہونے والی شادی کے موقع کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کے حوالے سے متعدد صارفین نے ان تصاویر کی پرانی ہونے کی جانب نشاندہی بھی کی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.