جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ہراساں کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی
کراچی(مسائل نیوز)کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات نے ہراساں کرنے پر ٹیچر کی پٹائی کردی۔
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نمبروں میں اضافے کے لئے دوستی اورتعلقات رکھنے کا مطالبہ کرنے کے والے استاد کی طالبات نے پٹائی کردی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں طالبات کو ہراساں کرنے والے لیکچرار کی چپل سے پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ طلبا نے بھی لیکچرار کو تشدد بنایا۔
- Advertisement -
سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے استاد کو طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں طلبہ نے تشدد کا نشانہ بنایا برطرفی کیلئے احتجاج جاری ، طالبات کیمطابق پرچے میں زائد نمبروں کیلئے انہیں منظور احمد کی جانب سے جنسی تعلقات قائم کرنے کا کہا جاتا pic.twitter.com/vy9AgGdSDA
— Faizullah Khan (@FaizullahSwati) September 24, 2022
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کا موقف ہے کہ لیکچرار طویل عرصے سے نمبروں کے عوض طالبات کو ہراساں کرتے آرہے ہیں۔ طلبا اور طالبات نے لیکچرار کی برطرفی کے لئے مظاہرہ بھی کیا۔