MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، شیخ رشیدا حمد

0 357

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں ان کی سیاست 50 دن کی رہ گئی ہے، 50 دن کے بعد وزیراعظم عمران خان مزید مضبوط ہوجائیں گے،مولانا فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے ،پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں، اپوزیشن وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد مشکلات کا شکار ہیں، 22سال بعد وزیر اعظم روس کے دورے پر جارہے ہیں ،ایرانی وزیر داخلہ 14 فروری کو پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، اسلام آباد میں پولیس کی موبائل سروس شروع کی گئی ہے،

- Advertisement -

نادرا کے دفاتر کا دائرہ کار دور دراز علاقوں تک بڑھا رہے ہیں، حکومت نے ایف سی اور رینجرز کی تنحواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو نیشنل پولیس اکیڈمی پولیس لائنز اسلام آباد میں بورڈ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ 14 فروری کو ایرانی وزیر داخلہ پاکستان آرہے ہیں، 22سال بعد پاکستان کا وزیر اعظم روس کا دورہ کرنے جارہے ہیں، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست الگ اور پیپلزپارٹی و ن لیگ کی سیاست الگ ہے، پوری اپوزیشن کے راستے جدا جدا ہیں، یہ لوگ ہمارے اتحادیوں سے مدد مانگ رہے ہیں، مجھے یہ لوگ 23 مارچ کو بھی اسلام آباد آتے نظر نہیں آرہے، یہ سارے ٹی وی ٹی وی دیکھ رہے ہیں، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کیا لینے کے لئے اسلام آباد آنا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.