MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عثمان بزدار سے کوئی خوش نہیں تھا،چوہدری سرور

1 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) سابق گورنر چوہدری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں کوئی سمجھدار وزیراعلیٰ ہوتا تو عمران خان دس سال حکومت کرتے۔انہوں نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفی ایک ہفتہ بنی گالا یا وزیراعظم ہاؤس میں پڑا رہا۔31مارچ کو رات 11:00 اسلام آباد سے میرے پاس پہنچا،میں عثمان بزدار کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں تھا، پی ٹی آئی میں کوئی بھی ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا۔
چوہدری سرور نے کہا کہ پنجاب میں کارکردگی اچھی ہوتی تو عمران خان دس سال حکومت کرتے۔حفیظ شیخ نے مجھے تین بار کہا کہ پنجاب نہیں چل رہا اگر پنجاب نہیں چلتا تو مرکز نہیں چل سکتا۔آج پرویز الہی بھی بتا رہے ہیں کہ پچھلے چار سال میں پنجاب کو تباہ کیا گیا۔
عمران خان نے جو غلطیاں کی ہیں وہ انہوں نے خود بھی تسلیم کیں۔ابھی تک عمران خان نے اپنی بڑی غلطیاں تسلیم نہیں کیں۔

- Advertisement -

ن لیگ والے سمجھتے ہیں میں نے اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر استعفیٰ دیا ،مجھے اسٹیبلشمنٹ نے استعفیٰ دینے کا کہا نہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا کہا۔میں جب استعفی دینا چاہتا تھا تو مجھے پیغام ملتا تھا کہ ہم نے 2028 تک چلنا ہے۔چوہدری سرور نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس گرانے سے ملک کی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، ملک کی معیشت مشکل فیصلے کرنے سے ٹھیک ہوتی ہے۔
قبل ازیں محمد سرور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتیں ہوئیں، مستقبل کی سیاست کے لئے ابھی مشاورت جاری ہے،جلد کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہوکر قوم کی خدمت کروں گا، دیکھ رہاہوں کس پارٹی کے ساتھ سیاسی جدوجہد آگے بڑھائوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چودھری محمد سرور نے کہا کہ ابھی پیپلز پارٹی کی قیادت یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود سے ابتدائی ملاقات ہوئی، چودھری شجاعت حسین سے بھی دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، اپنی جماعت بنانے کی باتیں میڈیا میں دیکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ملکی حالات بارے فکر مندی ہے، ملک کے حالات بارے سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بیٹھنا چاہیے، تمام سیاسی قیادت سے اپیل ہے کہ اب سیاست نہیں ملک بچانے کا وقت ہیانہوںنے کہا کہ جلد کسی سیاسی پارٹی میں شامل ہوکر قوم کی خدمت کروں گا، دیکھ رہاہوں کس پارٹی کے ساتھ سیاسی جدوجہد آگے بڑھائوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کے دوران لاہور ڈیویلپمنٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.