MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ،ہزارگنجی میں منشیات فروشوں کے اڈوں میں بے تحاشا اضافہ

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)پشتونخواملی عوامی پارٹی ہزار گنجی علاقائی یونٹ کے جاری کردہ بیان میں ہزار گنجی واطراف کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے اڈوں میں بے تحاشا اضافے کو شدید نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے منشیات فروش مین بازار، مارکیٹوں اور گلی محلے کی سطح پر بھی اب سرعام منشیات فروخت کررہے ہیں جس کے باعث نہ صرف اہل علاقہ عذاب میں مبتلا ہے بلکہ جرائم کے دیگر واقعات میں بھی شدید اضافہ ہوچکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے ہزار گنجی، سریاب میں منشیات فروشوں،ہیرونیوں اور چوروں اور ڈاکوؤں کا راج قائم ہے پچھلے دنوں سے چوری کی وارداتوں میں بہت اضافہ ہوا ہے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل موبائل اور نقدی چھیننا معمول بن چکا ہے عوام اور تاجروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا گیا ہے یہ وارداتیں بڑی دیدہ دلیری سے موٹرسائیکل سوار چور چہرے ڈھانپ کر کرتے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی جی پولیس جلد از جلد نوٹس لیکرہزارگنجی سریاب علاقے کو ان منشیات فروشوں ہیرونچیوں اور چوروں اور ڈاکوؤں سے صاف کریں کیونکہ شہر سے منشیات فروشوں ہیرونچیوں کو بیدخل کردیاگیا تو انہوں نے شہر کے دیگر اطراف کے علاقوں سمیت اب ہزارگنجی سریاب کا رخ بھی کرلیا ہے جن کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے اور ساتھ ہی پولیس اہلکاروں اور ان کے گشت میں اضافہ کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.