MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیخ رشید کیخلاف کراچی اور بلوچستان میں درج مقدمات معطل کر دیئے گئے

0 193

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میں شیخ رشید کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس پر سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے شیخ رشید کیخلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات پر پولیس کو کارروائی سے روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ موچکو اور لسبیلہ میں شیخ رشید پر درج مقدمات معطل کر دیں،جبکہ بار کونسلز،ایڈووکیٹ جنرل اور اٹانی جنرل کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف ایک اور ایف آئی آر موچکو کراچی میں درج کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ بیان دینے کی جگہ پولی کلینک اسپتال ہے تو کراچی میں مقدمہ کیسے درج ہو گیا؟ایک ہی وقوعہ پر مختلف شہروں میں ایف آئی آر کیسے ہوسکتی ہیں؟وکیل نے بتایا کہ تیسرا مقدمہ مری میں درج کیا گیا جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ ان تینوں مقدمات میں گرفتاری ہوچکی ہے ؟ وکیل نے کہا کہ صرف ایک مقدمے میں گرفتاری ہوئی ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ قانون تو یہ کہتا ہے جب ایک مقدمے میں گرفتاری ہو تو باقی میں بھی ہوجاتی ہے۔ وکیل نے عدالت بتایا کہ شیخ رشید کو نامعلوم جگہ پر کرسی سے باندھ کر 6 گھنٹے تک رکھا گیا،اس دوران سیاسی سوالات کیے گئے اور تشدد بھی کیا گیا۔ دوسری جانب مقامی عدالت میں شیخ رشید کیخلاف کراچی میں درج مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کیس کی سماعت کی،کراچی پولیس کے تفتیشی افسر اور پواسکیوٹر محمد انور عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسکیوٹر نے شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے پراسکیوٹر کو جیل میں شیخ رشید سے تفتیش کی اجازت دے دی۔ جج نے پراسکیوٹر سے مکالمہ کیا کہ تفتیش کا دورانیہ کیا ہو گا،آپ پراسکیوٹر ہیں قانونی نکات کا علم ہونا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.