MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لال گیند سے ون ڈے کون دیکھ رہا ہے؟

0 387

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔ شاہد آفریدی نے میچ دیکھتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور شاندار میچ کے حوالے سے سوال کیا کہ ’لال گیند سے ون ڈے میچ اور کون دیکھ رہا ہے؟’ سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین آغاز کیا ہے، لیکن دیکھیں سپنرز کھیل میں کچھ فرق ڈال سکتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے‘۔
خیال رہے ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انگلش سائیڈ نے کھانے کے وقفے پر 5 وکٹ کے نقصان پر 180 رنز بنالیے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.