MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سینیٹر بہرامند تنگی نے مہنگائی سے تنگ آکر سائیکل چلانا سیکھ لی۔۔ روزانہ سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس جانے کااعلان

0 434

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے مہنگائی سے تنگ آکر سائیکل چلانا سیکھ لی ۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر سینیٹر بہرامند تنگی نے روزانہ سائیکل پر پارلیمنٹ ہائوس جانے کا اعلان کیا ہے۔۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گاڑی ہے لیکن پٹرول میری پہنچ سے دور ہو چکا ہے، احتجاجاً اب روزانہ سائیکل پر پارلیمنٹ ہائوس جایا کروں گا۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چار دیواری کے اندر ایک کھلے احاطے میں بغیر کسی سہارے کے سائیکل چلا رہے ہیں۔گزشتہ دنوں بھی سینیٹر بہرا مند تنگی سائیکل پر پارلیمنٹ گئے تھے تاہم ان کی سائیکل کو ملازم نے گرنے سے بچانے کیلئے پیچھے سے پکڑ رکھا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.