MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی ائیر لائن نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا

2 351

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) قومی ائیر لائن نے 14نومبر سے ترکیہ کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتہ وار 6 پروازیں استنبول کیلئے چلائی جائیں گی،4 پروازیں اسلام آباد سے اور 2پروازیں لاہور سے آپریٹ ہوں گی۔
استنبول کیلئے پی آئی اے جدید طیارے ایئر بس 320استعمال کرے گا، ترکیہ پہنچنے والے مسافروں کو ترکش ائیر سیکوڈشیئرنگ کے ذریعے برطانیہ اور یورپ روانہ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن پر پابندی کی وجہ سے زیادہ تر پی آئی اے کے مسافروں کو استنبول پہنچایا جائے گا،استنبول ائیرپورٹ پر یورپ اور برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خصوصی کائونٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔ترکیہ کا فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے مسافروں کو سہولت اورکاروبار کے حوالے سے پی آئی اے کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ ٹورنٹو سے مبینہ طور پر غائب ہو گیا۔انتظامیہ کا […]

  2. […] (مسائل نیوز)قومی ائیر لائن پی آئی اے کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز نے ناروے کے اوسلو ائیر پورٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.