MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شیری رحمن عمران خان کی آڈیو لیک پر ردعمل

0 345

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نئی آڈیو میں ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں ،مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والے خود پانچ ارکان خریدنے کا دعویٰ کر رہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان گزشتہ آڈیو لیک میں ملکی مفادات کے خلاف سازش کرتے ہوئے پائے گئے،نئی آڈیو میں وہ ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔
شیری رحمان نے کہاکہ مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والے خود پانچ ارکان خریدنے کا دعویٰ کررہے، اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے کہ صحیح اور غلط میں فرق نا کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار سے پڑدا اٹھ رہا ہے، وہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہاکہ جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ بنایا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے آئینی عمل کو ناکام کرنے کیلئے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔شیری رحمان نے کہاکہ ملک کا وزیراعظم دعوہ کر رہا کہ انہوں نے 5 ارکان خریدے ہیں، عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5 ارکان کیسے خریدی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.