عمران نیازی سیاسی پستی کے عروج پر ہیں،رانا ثنا اللہ نے بڑا بیان داغ دیا
اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاسی پستی کے عروج پر ہے۔عمران خان کی چشتیاں جلسے میں کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران نیازی صبح ایک بیان دیتے ہیں اور شام کو اس کی تردید کر دیتے ہیں، رات کو گالی دیتے ہیں تو صبح اس پر معافی مانگتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کی سلامتی کے لیے مستقل خطرہ ہے، ایسے فتنے کو قوم مسترد کر چکی ہے، عمران خان پشاور کے بعد چشتیاں میں بھی رسوا ہوئے۔
[…] انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکاز جاری کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق انسداد […]