محترمہ صدف گل رخشانی کا بارکھان واقعہ پر اظہار افسوس
گوادر(مسائل نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی ضلع گوادر خواتین ونگ کے سنیئر رہنماء محترمہ صدف گل رخشانی کا کوہلو کی رہائشی گراں ناز کی انتہائی بے دردی سے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران کے اپنے ذاتی جیل میں اس طرح کسی عورت کو زبردستی رکھنا اور اس کا وہی پر موت واقعہ ہوجانا، ایک عظیم ظلم کی داستان بیان کرتا ہے۔
- Advertisement -
ہمارے بلوچ قوم، بلوچ سرداری نظام ،بلوچی اور اسلامی روایات اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دیتے کہ عورت ذات کو قید کیا جائے۔
ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر کو قرارداد واقعی سزا دی جائے اور زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
ان کا آخر میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ خان محمد کی بیوی گراں ناز کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر و تحمل عطاء فرمائے۔۔۔۔۔آمین