MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے

0 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جس حکومت نے آرمی چیف تعینات کرنا ہے وہ خود متنازع ہے۔پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے الیکشن ہو اور ہم اس کی کوشش کریں گے۔
یہاں واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی آرکی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر سخت ردِعمل کا سامنا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فیصل آباد جلسے میں پاک فوج سے متعلق بیان پر شدید ردِعمل دیا گیا تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت پر ہتک آمیز،انتہائی غیر ضروری بیان پر پاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے۔
پاک فوج قوم کی سیکیورٹی اور حفاظت کے لیے ہر روز جانیں قربان کر رہی ہے۔ ایسے وقت میں پاک فوج کی سینئر قیادت کو متنازع بنانے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے۔قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اداروں کو بد نام کرنے کیلئے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں،عمران خان اب مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز مہم ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے۔جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے بھی نام لئے بغیر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کی ہے،آصف زرداری نے کہا کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے فتنہ کون ہے؟ آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.