MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ تشکیل

4 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ ہم نیوز کے مطابق جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بنچ میں شامل ہیں۔ مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے آج دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ چار سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے،ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہیں کر سکا۔
عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی،لمبے عرصے کیلئے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا کہ پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ کسی کو بنیادی آئینی حقوق سے غیر معینہ مدت تک محروم نہیں کیا جا سکتا۔کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی۔

- Advertisement -

نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی۔مریم نواز نے درخواست میں مزید کہا کہ 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی۔ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2019ء میں نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا تھا بعد میں لاہورہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تاہم عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کر رکھا ہے ، اب بیمار والد نوازشریف کی تیمارداری کے لئے لندن جانا چاہتی ہوں اس کے علاوہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب بھی جانا چاہتی ہوں لیکن پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک نہیں جاسکتی لہذا لاہور ہائیکورٹ میرا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ، توہین عدالت اور توشہ […]

  2. […] (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیس میں جاری حکم امتناع میں […]

  3. […] نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت […]

  4. […] نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر انکے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.