MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

معمولی شرارت پر باپ کے بدترین تشدد سے 9 سالہ بچہ جاں بحق

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز)راولپنڈی میں باپ کے تشدد سے زخمی 9 سالہ بچہ 2 روز بعد جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں ملزم بشیر نے معمولی شرارت پر اپنے سالہ بیٹے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ملزم نے جرم چھپانے کے لیے بچے کو دو روز تک گھر میں ہی رکھا۔بعدازاں پولیس کے پکڑنے پر بچے کا سیڑھیوں سے گرنے کا بہانہ بنایا تاہم ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ حالت غیر ہونے پر بچے کو بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔پولیس کا کہنا تھا کہ بظاہر بچے پرڈنڈے سے تشدد کیا گیا، مرنے کی وجہ پوسٹمارٹم کے بعد معلوم ہو گی، ملزم نے دو دن قبل بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے جاں بحق بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.