وزیراعظم کاٹانک کے سیلاب متاثرین کودو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دینے کافیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان (مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ٹانک میں سیلاب متاثرین کو دو ہفتوں میں 100 گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ سنگ بنیاد نہیں بلکہ گھر بن چکے ہوں گے۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے مشن پر وزیراعظم شہبازشریف کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے جاری ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم ڈی آئی خان گئے۔
تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاقی اداروں کی ذمے داری ہے کہ شاہ راہوں اورپلوں کی تعمیر کے لیے صوبائی حکومتوں کی مدد کریں، متاثرین کی گھروں میں واپسی اولین ترجیح ہے، اور اس کام کو جنگی بنیادوں پرکررہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹانک کے متاثرہ خاندانوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو دو ہفتوں میں سو گھر بنا کر دیں گے ، اور یہ اعلان سنگ بنیاد کا نہیں بلکہ اس اعلان کردہ عرصے میں گھر بن چکے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک مخئیر شخصیت کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیاب رہا تو یہ ماڈل مشورے کے بعد پورے نلک نیں اپنایا جا سکتا ہے،وزیر اعظم نے امدادی اور بچاؤ کی سرگرمیاں انجام دینے پر افواج پاکستان کی تعریف بھی کی، اور کہا کہ 20 ارب روپے متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم کر دیے ہیں۔