نیشنل پارٹی بلوچستان میں منظم سیاسی قوت کے طورپر ابھر رہی ہے، ڈاکٹر مالک
کوئٹہ (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی تیزی سے منظم سیاسی قوت کے طورپر ابھر رہی ہے، حالیہ بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جس اندازمیں نیشنل پارٹی پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ آئندہ جنرل الیکشن میں نیشنل پارٹی کی کامیابی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ آپسر کی اہم اور چنیدہ شخصیات کی کثیرتعدادمیں نیشنل پارٹی میں شمولیت کرپٹ ٹولہ پر عوام کی بیزاری کا اظہار ہے۔ کہدہ داد، کہدہ محمد نور سمیت سینکڑوں افراد کی نیشنل پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شام آپسر کہدہ یوسف محلہ میں عوامی نظریاتی تحریک کے سرکردہ رہنماﺅں اور پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے سابقہ رہنماﺅں کہدہ داد بلوچ، کہدہ محمد نور بلوچ ودیگر کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
- Advertisement -