MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا گیا اور بے لباس کیا گیا

0 461

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا گیا اور بے لباس کیا گیا۔انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام ایم این ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملک کے اندر مارشل لاء لگ رہا ہے، ایمرجنسی کی باتیں ہو رہی ہیں ۔
اعظم سواتی نے کہا کہ عمران خان پر طاقتور لوگوں نے حملہ کیا۔حملے میں تین آدمیوں کو نامزد کیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کٹ رہی۔اعظم سواتی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفی دینا چاہیے۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے کراچی،لاہور اور پشاور کی سپریم کورٹ رجسٹریز میں درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔پی ٹی آئی نے درخواستوں میں عمران خان پر قاتلانہ حملے،ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی پر ہونے والے تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پارٹی ارکان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی،پولیس نے عمران خان کی طرف سے دئیے گئے ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس سے استدعا کر رہے ہیں کہ ان واقعات پر ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے،بہت سے ارکان اسمبلی اور شہری جاننے چاہتے ہیں کہ اصل حقیقت کیا ہے؟ عثمان بزدار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست جمع کرائی ہے۔
چاہتے ہیں کہ 3 نکات پر توجہ دی جائے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے،اور اسی طرح ارشد شریف قتل کیس کی بھی چھان بین ہونی چاہیے۔ہماری درخواست ہے چیف جسٹس پہلی فرصت میں اس پر کارروائی کریں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی،ایف آئی آر کا مطلب ہے کہ آپ کو ہر حال میں درج کرنا ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.