MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ، بی ایم سی ہسپتال انتظامیہ غریب مریضوں سے مٹھائی اور سرکاری فیس کے نام پر رقم بٹھورنے لگے

0 380

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کےانتظامیہ زچہ و بچہ وارڈ ولیبارٹری میں مٹھائی اور سرکاری فیس کے نام پر غریب مریضوں سےرقم بٹھورنے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے گائینی لیبر روم انتظامیہ سٹاف نرسز آیاو نجی سیکورٹی گارڈ کی جانب سے فی مریض سے بچے کے پیدائش پر2 سے 3 ہزار روپے مٹھائی کے نام پر لی جاتی ہے اگر کوئی مریض انکار کرتا ہے۔

- Advertisement -

تو لیبر روم کے ڈیوٹی روم میں بچے کو چھپایا جاتا ہے یا مریض کے ساتھ بد اخلاقی سے پیش آتے ہیں یہاں تک کے لیبر روم کے گیٹ پر موجود نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سےاس پوائنٹ کی تنخواہ نہیں دی جاتی ہے کیونکہ مذکورہ گارڈ اپنی تنخواہ کے علاوہ ہسپتال کے انتظامی سربراہان کو بھی ماہانہ 25 سے 30 ہزار روپے بطور خرچہ مذکورہ پوائنٹ سے اداکرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بی ایم سی ہسپتال کے لیبارٹری میں فی ٹیسٹ کا 100 روپے فیس کے نام پر لئے جاتے ہیں جو کہ لیبارٹری ملازمین اور بی ایم سی ہسپتال انتظامیہ مشترکہ طور پر اپنے جیبوں میں ڈالتے ہیں اور ٹیسٹ بھی مینول ہوتا ہے کوئی ریکارڈ یا کمپیوٹرائز ڈ ٹیسٹ نہیں دی جاتی ہےاور اس کیساتھ ساتھ اکثر ٹیسٹ بی ایم سی ہسپتال کے باہر موجود نجی لیبارٹریوں سے کمیشن کے عیوض کرائے جاتے ہیں نجی لیبارٹریوں کے ایجنٹ ہر وقت بی ایم سی ہسپتال کے لیبارٹری میں موجود ہوتے ہیں ۔ لہٰذا وزیراعلٰی سے اپیل ہے کہ بی ایم سی ہسپتال میں غریب مریضوں کے لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.