MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جیسن رائے اور حفیظ کا بلے سے لاٹھی چارج، پشاور زلمی کے چھکے چھڑا دیے

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 74 رنز، بابراعظم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،رومن پاؤل 35 اور ٹام کولر 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، بابراعظم اور صائم ایوب نے 162 رنز کی شراکت قائم کی جو کہ پی ایس ایل کی دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر240 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 241رنز کا ٹارگٹ دیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل 21، وِل سمیڈ 26 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ جیسن رائے نے 63 گیندوں پر 145 اور محمد حفیظ نے 18 گیندوں پر 41 رنز بنائے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 18.2 اوورز میں پورا کر لیا، پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.