لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا،اسلم بھوتانی
وندر (ویب ڈیسک )رکن قومی اسمبلی لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی کی وندر آمد مختلف شخصیات کی وفات پر لواحقین سے تعزیتیں کیں رابطہ آفس میں عوامی مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔
- Advertisement -
محمد ابراہیم دودا سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل غلام رسول انگاریہ عبدالستار انگاریہ میر عالم خان جاموٹ اللہ بخش دلاری ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ حاجی عبدالستار انگاریہ ڈی او عبدالمجید انگاریہ مبارک دودا زاہد مزار خان انگاریہ عبدالرشید جاموٹ امیر بخش دودا ودیگر ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی وندر پہنچے لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبداللہ گاڑھا کی وفات پر ان کے بیٹے خالد عبداللہ سے تعزیت کی۔
گونگہ محلہ ڈام میں سردار عالم گونگہ سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔ سونمیانی واندانی محلہ میں اقبال کے والد یوسف واٹر سپلائی والے کے بھائی سابق نائب ناظم عیسی واندانی کے ماموں کی وفات پر ان سے تعزیت کی بعد ازاں گوٹھ وڈیرہ محمد خان انگاریہ باندیکہ میں علاقے کی معتبر سیاسی قبائلی شخصیت سابق کونسلر وڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ کی بیٹی کی وفات پر مرحومہ کے چچا ماسٹر محمد حسن انگاریہ سے تعزیت کی۔