MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیر اعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، بین الاقوامی امور پر گفتگو

0 10

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی بحرین کے فرمانروا، شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف اور انڈونیشیاء کے صدر پرابوو سوبیانتو سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

- Advertisement -

ملاقاتوں میں اہم عالمی و علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقاتوں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ اور غیر رسمی گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی دعوت پر بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کیلئے گئے تھے۔

پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیر نو، عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششوں اور سفارتی پالیسی کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کی عکاسی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.