MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آدھے انتخابات ڈیجیٹل اور آدھے پرانی مردم شماری پر کیسے ہو سکتے ہیں ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

1 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ عام انتخابات میں اربوںکے اخراجات ہوں گے،نئے انتخابات ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ہوں گے،آدھے انتخابات ڈیجیٹل اور آدھے پرانی مردم شماری پر کیسے ہو سکتے ہیں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نتائج عمران خان کے حق میں نہ آئے تو کیا وہ مانیں گے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ عمران خان کو عدلیہ بچاو¿ تحریک شروع کرنے کا اب خیال آیا؟عمران خان کو ماضی میں بھی جھانکنا چاہئے،ماضی میں بھی صدائیں اٹھ رہی تھی کہ عدلیہ دباو ¿کا شکار ہے،سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانے کیلئے کچھ اداروں کا استعمال کیا گیا۔

ان کاکہناتھا کہ آئین اور قانون کے تحت تحریک عدم اعتماد لائی گئی،عمران خان کے اپنے اتحادیوں نے ان سے علیحدگی اختیار کی،عمران خان نے عدالتی فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عدلیہ سے شکایت رہی ہے،کچھ شخصیات کی وجہ سے انصاف کے معیار میں فرق آیا ،لوگ کہتے ہیں کہ تنقید نہ کی جائے اس سے عدالتی توہین کے مرتکب ہوں گے،میری رائے اس سے مختلف ہے،کیوں بعض ججز خبروں کی سرخیوں پر نہیں رہے؟ان ججز نے متوازن اور غیر متنازع فیصلے کئے ،کیا وجہ ہے کہ بعض ادوار کے بارے میں گفتگو ہوتی ہے۔

- Advertisement -

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ عمران خان کو اپنے دامن میں جھانکنا چاہیے،عدالتیں نوٹسز اور سمن بھیجتی ہیں اور آپ اپنی مرضی کرتے ہیں ،عمران خان پیغام بھیجتے ہیں کہ ایک عمارت میں نہیں دوسری عمارت میں پیش ہوں گا،آپ نعرے لگاتے ہیں کہ انصاف کیلئے تحریک چلا رہے ہیں ، دوسری طرف آپ اس عدالت کی تضحیک کرتے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ہر عدالت کی تکریم بالا تر ہے،یہ درست ہے کہ عدالتوں پر تنقید دونوں طرف سے ہوتے ہیں ،جب عدالتیں بلاتی ہیں آپ عدالت میں پیش ہوں ،ان کاکہناتھا کہ میاں نواز شریف کو انجینئرڈ طریقے سے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا،میاں نواز شریف نے انکساری کے ساتھ عدالتی کارروائی کا احترام کیا،میاں نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر بیٹی کے ساتھ واپس آئے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ عمران خان پر نوٹس پر نوٹس بھیج رہی ہے،عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھے عدالت پیش ہونے کی زحمت گوارا نہیں کیا،عدالتوں پر تحریک چلانے سے پہلے موجودہ عدالتی کارروائیوں پر غور کریں ،ان کاکہناتھا کہ سیاسی جماعت بنانا اور انتخابات لڑنا آئینی حق ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)سرائیکی زبان میں مردم شماری کے حوالے سے ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں خاتون ورکر ایک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.