MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حرارت کیلئے پالتو جانوروں سے چمٹنے کی تجویز پر برطانوی محکمہ کی عوام سے معذرت

0 253

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں بجلی و گیس فراہم کرنے والے سب سے بڑے ادارے کی جانب سے عوام کو تجویز دی گئی تھی کہ سردیوں میں گیس اور بجلی کے زیادہ بل سے بچنے کیلئے اپنے پالتو جانوروں سے چمٹیں۔تجویز ا نے پر لیبر پارٹی کے رہنما اور ہاو¿س آف کامنز کے ر کن ڈیرن جونز نے محکمے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ ایسی تجاویز پر کس نے دستخط کیے۔ یہ بھی کہا جاسکتا تھا کہ لوگ سوئیٹر پہن کے رکھیں یا گرم تاثیر والی غذاو ں کا استعمال کریں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ نے اپنے صارفین کو بجلی و گیس کے زیادہ بلز سے بچنے کیلئے 10 نکاتی تجاویز پیش کی تھیں جس میں تھا کہ پالتو جانوروں سے چمٹیں اور بچے ایک قسم کا کھیل جس میں بڑے سے رِنگ کو کمر کے ارد گرد جسمانی حرکت سے گھمایا جاتا ہے کا آپس میں مقابلہ کریں۔

ڈیرن جونز کی طرف سے یہ تنقید سامنے آنے پر ہی نے معذرت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.