MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ‘ قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق

1 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا۔ سماء نیوز کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ، سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کرنے پر تفصیلی مشاورت کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کیلئے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی مشاورت ہوئی جب کہ فضل الرحمان اور نواز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق کیا ساتھ ہی فیصلہ کیا گیا کہ حمزہ شہباز کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا عدالتی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی اتحاد نے فل کورٹ نہ بنانے پرعدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحاد کے رہنماؤں اور وزراء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے تین رکنی بنچ کی بجائے فل کورٹ تشکیل دی جائے، کیونکہ ہمیں تین ججز کے ماضی کے فیصلوں کی وجہ سے اب کا فیصلہ بھی جانبدرانہ تصور کیا جائے گا، اس لیے فل کورٹ کی تجویز دی تھی، وکلاء نے آئین قانون کے مطابق بنچ کو فل کورٹ کا مشورہ دیا، لیکن بدقسمتی سے بنچ نے ایک غیرجانبدار کی حیثیت سے ہمارے مطالبے پر غور کرنے کی بجائے مسترد کردیا ہے اور کہا کہ فیصلہ تین ججز پر مشتمل بنچ ہی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آج حکومتی اتحادی جماعتیں واضح مئوقف دیتی ہیں اگر فل کورٹ نہیں بنایا جاتا تو عدلیہ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، ہم اس کیس کے حوالے سے بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، مقدمے کا بائیکاٹ کریں گے، ایک لمبی تاریخ ہے سیاسی نظام میں عدلیہ کے فیصلوں نے حکومتی نظام میں اضطراط پیدا کیا اور معاشی بحران پیدا کیا گیا، حکومت اب اس تسلسل کو توڑنا چاہتی ہے، اداروں کو اس طرح کے اضطراب پید اکرنے سے کی کوشش نہ کی جائے، حکومت کو تجویز دیتے ہیں اداروں اور عدلیہ سے متعلق بھی اصلاحات کی جائیں گی۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کیس کو سارے ججز بیٹھ کر سنیں، کیونکہ یہ کیس پارلیمنٹ سے متعلق ہے، جب آپ ایک ادارے کے بارے میں فیصلہ دے رہے ہیں تو پھر عدالت کا بھی تمام ججز کو بیٹھ کر کیس سننا چاہیے، جب یہ مطالبہ نہیں مانا جا رہا ہے تو پھرپیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتیں سپریم کورٹ کی کاروائی کا بائیکاٹ کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے فیصلوں کا اختیار اپنے پاس رکھ لیا۔ایکسپریس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.