پولیس تھانہ بروری کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتی، موٹرسائیکل سنیچرزمیں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا،
کوئٹہ (آن لائن) پولیس تھانہ بروری کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتی، موٹرسائیکل سنیچرز/چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کی ہدایت، ایس پی عادل عامر کی زیر نگرانی ایس ایچ او شوکت جدون نے تھانہ اسٹاف کے ہمراہ آئی پی شبر عباس معہ اسٹاف انوسٹیگیشن آپریشنز نے کاروائی کرتے ہوئے
- Advertisement -
دوملزمان محمد ندیم اور محمد بخش کو گرفتار کئے جن کے قبضے سے چھینا وچوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں 2 گھروں میں داخل ہو کر 3 افراد سجاد ولد عبدلعزیز، محمد طاہر ولد رمضان علی، حفیظ اللہ ولد سلطان علی کو گرفتار کرلیا گیا۔
جن کے قبضے سے 2 عدد پسٹل اور چھینی گئی رقم 20000 ہزار وموبائل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کرلیا ہے۔ مزید کارروائی اور تفتیش بروری پولیس کررہی ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) پولیس تھانہ بروری کی ایس ایچ او عتیق دشتی کی سربراہی میں ہزارہ ٹاون کے […]