MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے،شہبازشریف

1 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے،عمران نیازی نے پاکستان کی جتنی تباہی کردی، سوچ کرخوف آتا ہے سب مل کربھی کیسے ٹھیک کریں گے؟وقت زیادہ نہیں ایم کیوایم کوفیصلہ کرنا ہوگا،ورنہ قوم ہمیشہ سوال کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے ایم کیوایم رہنماں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، آج ہم نے پاکستان کی سیاسی معاشی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی ہے، کہ کس طرح پاکستان میں آج غریب آدمی ایک وقت کی روٹی سے محروم ہے،

غریب کا بچہ دودھ کو ترس رہا ہے، بیمار بیٹی دوائی اور علاج سے محروم ہے، والدین بچوں کی فیس دینے، گیس بجلی بل دینے سے قاصر ہے، اس کی پاکستان کی 74سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، اس سے کرپٹ ، راشی اورناعاقبت اندیشن حکومت کا کبھی تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔آج ایم کیوایم رہنما تشریف لائے ہیں،مسلم لیگ ن نے ان کے بلدیاتی ایکٹ سے متعلق کنونشن میں شرکت بھی کی تھی، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] سندھ کے کے سیاسی منظر نامے پر جلد بڑی ہلچل متوقع ہے، ایم کیوایم پاکستان، بہادرآباد، پی ایس پی کے ایک ہونے کے امکانات بڑھ گئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.