MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سی پیک کا سرچشمہ گوادر مسلسل احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، لشکری رئیسانی

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سینئرسیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ حکمران بلوچستان کو نہیں اس کے وسائل کو ملک کا مستقبل سمجھتے ہیں، سی پیک کا سرچشمہ گوادر مسلسل احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے،بلوچستان کے بچوں کامستقبل کئی دہائیوں سے تاریک کردیا گیا ہے،باشعور سیاسی کارکن اور صحافی صوبے کو بحرانوں سے نکالنے اور ریکوڈک کو بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

- Advertisement -

یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے دورے اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، بی یو جے کے صدر عرفان سعید، جنرل سیکرٹری منظور بلوچ، سینئر صحافی و کوئٹہ پریس کلب کے سابق صدر رضاءالرحمن سمیت کوئٹہ پریس کلب اور بی یوجے کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے،

نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بی یو جے کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی نومنتخب عہدیدار جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے ہیں وہ صحافت کے شعبے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان بلیک آوٹ کی حالت سے گزررہا ہے میڈیا میں بھی بلوچستان بلیک آ ٹ ہے، پاکستان کے باقی صوبوں میں آئین پر کچھ نہ کچھ عمل ہوتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.