وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کشمیر کا تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مسئلہ ہے اور ہم تمام مسائل کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں جب کہ توقع ہے کہ جلد یا بدیر ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کرلیں گے۔چینی خبر رساں ادارے کو دیے گئے
- Advertisement -
انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ہر امتحان میں پورے اترے ہیں، پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی خطے کے استحکام کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا پہلا منصوبہ مواصلاتی رابطوں میں بہتری اور توانائی منصوبوں پر مشتمل تھا، اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کا تنازع پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مسئلہ ہے اور ہم تمام مسائل کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں، توقع ہے کہ جلد یابدیر ہم اس مسئلے کو بات چیت سے حل کرلیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان اس بات پر متفق ہیں کہ افغان عوام تنازع سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے، دونوں ممالک میں اتفاق ہےکہ اقوام عالم کی اولین ترجیح افغان عوام ہونی چاہیے، افغانستان کے عوام نے گزشتہ 40 سال تک بدامنی کا سامنا کیا لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان میں امن کو ایک موقع ملا ہے،