حکومت جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنا رہی ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (مسائل نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ تعلیم کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے صوابی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے احسن اقدامات اْٹھا رہی ہے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں پہلی بار آن لائن پورٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس سے دور دراز علاقوں میں رہنے والے طلباء و طالبات کو اہم اور ضروری سہولت میسر ہو رہی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور غیر فعال اسکولوں کی فعالیت میں حائل مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے۔ تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع کی فراہمی بھی اتنی ہی ضروری ہوتی ہے۔ صوبائی حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور نئی بھرتیوں کے عمل کو میرٹ کی بنیاد پر موثر اور تیز کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افرادی قوت مستفید ہو سکے اور معاشرے کی فلاح و بہبود میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی […]